روحوں کے رہنے کے لیے مقامات مقر ر ہیں۔ نیکوں کے علیحدہ، بدوں کے علیحدہ
، کسی مسلمان کی روح قبر پر رہتی ہے، کسی کی چاہ زمزم شریف میں، کسی کی
آسمان و زمین کے درمیان ، کسی کی پہلے دوسرے ساتویں آسمان تک کسی کی
آسمانوں سے بھی بلند ۔
کافر وں کی روحیں کہاں رہتی ہیں؟
کافروں کی خبیث روحیں بعض ان کے مرگھٹ یا قبر میں رہتی ہیں۔ بعض کی پہلی
دوسری ساتویں زمین تک اور بعض کی اس سے بھی نیچی رہتی ہیں۔
موت کے بعد روح کو جسم سے تعلق رہتا ہے یا نہیں؟
ہاں مرنے کے بعد روح کو جسم سے تعلق باقی رہتا ہے۔ بدن پر جو گزرے گی روح
اس سے ضرور آگاہ ہوگی۔ ثواب ملے گا تو روح کو راحت ہوگی، جسم پر عذاب ہوگا
تو روح کو تکلیف ہوگی۔
کیا جسم کی طرح روح بھی فنا ہو جاتی ہے؟
موت یہی ہے کہ روح جسم سے جدا ہو جائے نہ یہ کہ روح بھی مر جاتی ہو جو روح کو فنا مانے بدمذہب و گمراہ ہے۔
0 comments:
Post a Comment