کل کتنے انبیاء اللہ تعالیٰ نے بھیجے ؟
نبیوں کی کوئی تعداد مقرر کر لینا جائز نہیں۔ ہمیں یہ اعتقاد رکھنا چاہیے کہ خدا کے ہر نبی پر ہمارا ایمان ہے۔
کیا جن اور فرشتے بھی نبی ہوتے ہیں؟
نہیں، نبی صرف انسانوں میں سے ہوتے ہیں اور ان میں بھی یہ مرتبہ صرف مرد
کے لیے ہے نہ کوئی جن و فرشتہ نبی ہو اور نہ کوئی عورت نبی ہوئی۔
کیا نبیوں اور فرشتوں کے سوا کوئی اور بھی معصوم ہوتا ہے؟
نبیوں اور فرشتوں کے سوا معصوم کوئی بھی نہیں، نبیوں کی طرح کسی اور کو معصوم سمجھنا گمراہی ہے۔
کیا اولیاء اللہ بھی معصوم نہیں؟
بے شک اولیا ء اللہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد اور اہل بیت میں جو
امام ہیں وہ بھی معصوم نہیں ہاں یہ اور بات ہے کہ انھیں اللہ تعالیٰ اپنے
کرم سے گناہوں سے بچاتا ہے ، ان سے گناہ ہوتا نہیں مگر ہو تو ناممکن بھی
نہیں۔
0 comments:
Post a Comment