Wednesday, 13 February 2013


 رسول کون ہوتے ہیں؟ 
اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق کی ہدایت اور رہنمائی کے لیے جن برگزیدہ (پاک ) بندوں کو اپنے پیغام پہنچانے کے واسطے بھیجا انھیں رسول کہتے ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ اور اس کے بندوں کے درمیان واسطہ ہوتے ہیں اور لوگوں کو خدا کی طرف بلاتے ہیں۔

نبی اور رسول میں کیا فرق ہے؟ 
یہ دونوں لفظ ایک ہی معنی میں بولے اور سمجھے جاتے ہیں البتہ بنی صرف اس بشر (انسان) کو کہتے ہیں ۔ جسے اللہ تعالیٰ نے ہدایت کے لیے وحی بھیجی ہو۔ اور رسول فرشتوں میں بھی ہوتے ہیں ، انسانوں میں بھی اور بعض علماء فرماتے ہیں کہ جو نبی نئی شریعت لائے اسے رسول کہتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment