ٹیلی نار پاکستان اپنے صارفین کو یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے کہ موبائل فونز کے دھوکے سے ہوشیار رہیں۔ ایک بار اگر ٹیلی نار پاکستان کی سرکاری ویب سائٹ کھولی جائے تو سب سے پہلے ابتدائی معلومات موبائل فونز کے دھوکے کے بارے میں ہوتی ہیں اور اس کے چند سیکنڈز کے بعد ویب سائٹ کا ہیڈر لوڈ ہوتا ہے۔
حالیہ کچھ سالوں میں یہ محسوس کیا گیا ہے کہ موبائل فونز کی دھوکے باز سرگرمیاں ایک خاص انداز میں پلان کی جاتی ہیں اور معصوم لوگوں کو بےوقوف بنایا جاتا ہے۔ صارفین نا معلوم نمبرز سے میسجز موصول کرتے ہیں جس میں اس بات کا دعوٰی کیا جاتا ہے کہ صارفین انعام کے حقدار ہیں۔ اور یہ لوگ سکریچ کارڈ کے نمبر مانگتے ہیں۔ یا پھر انعام کا دعوٰی کرنے کے لیے ایزی پیسہ کے زریعے رقم ٹرانسفر کرنے کو کہتے ہیں۔
لہذا اس قسم کے پیغامات کو نظر انداز کرنا چاہیئے اور دوبارہ حتٰی کہ اس نمبر پر کال بھی نہیں کرنی چاہیئے۔ کسی بھی انعام کی صورت میں ٹیلی نار سرکاری ویب سائٹ پر سکیموں کا اعلان کرتا ہے۔ اور مستند نمبرسے صارفین کو میسجز بھیجتا ہے اور فاتحین کو سرکاری طور پر اعلان کر کے مطلع کیا جاتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment