Tuesday, 26 February 2013

Reward Of Giving Water

Posted by Unknown on 08:24 with No comments
                  پانی پلانے کا ثواب

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ(صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّمَ) نے فرمایا کہ ایک شخص راستہ میں جا رہا تھا اس کو بہت شدت سے پیاس لگی تو اس نے ایک کنواں دیکھا اس میں اتر کر پانی پیا جب کنوئیں سے نکلا تو دیکھا ایک کتا ہانپ رہا ہے اور پیاس کے مارے کیچڑ چاٹ رہا ہے، اس نے سوچا اس کا بھی پیاس کی وجہ سے میری طرح حال ہوگا، پھر اس نے کنوئیں میں اتر کر اپنے موزے میں پانی بھرا اور منہ میں اس کو دبا کر اوپر چڑھا اور کتے کو پانی پلایا اللہ جل جلالہ اس سے خوش ہو گیا اور اس کو بخش دیا۔
صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّمَ) ہم کو جانوروں کے پانی پلانے میں بھی ثواب ہے آپ(صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّمَ) نے فرمایا کیوں نہیں ہر جاندار کے جگر میں ثواب ہے ۔

[ موطا امام مالک، جلد اول، حدیث نمبر 1594 ]

0 comments:

Post a Comment