پیغمبروں اور دوسرے انسانوں میں کیا فرق ہے؟
زمین و آسمان کا فرق ہے۔ نبی و رسول خدا کے خاص اور معصوم بندے ہوتے ہیں ۔
ان کی نگرانی اور تربیت (پرورش) خود اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ صغیرہ کبیرہ
گناہوں سے بالکل پاک ہوتے ہیں۔ عالی نسب، علی حسب انسانیت کے اعلیٰ مرتبے
پر پہنچے ہوئے۔ خوبصورت ، نیک سیرت، عبادت گزار، پرہیز گار، تمام اخلاق
حسنہ (نیک عادات) سے آراستہ اورہر قسم کی برائی سے دور رہنے والے، انھیں
عقل کامل عطا کی جاتی ہے جو اوروں کی عقل سے بدرجہا (درجوں) زائد ہے۔ کس
حکیم اور کسی فلسفی کی عقل کسی سائنسدان کی فہم و فراست اس کے لاکھویں حصے
تک بھی نہیں پہنچ سکتی اور کیوں نہ ہو۔ یہ اللہ کے لاڈلے بندے اور اس کے
محبوب ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انھیں ہر ایسی بات سے دور رکھتا ہے جو باعث
نفرت ہو، اسی لیے انبیاء اللہ کے جسموں کا برص (سفید داغ) جذام (کوڑھ)
وغیرہ ایسی بیماریوں سے پاک ہونا ضروری ہے ۔ جس سے لوگ گھن (نفرت) کریں۔
0 comments:
Post a Comment