نبیوں کو غیب کا علم ہوتا ہے یا نہیں؟
انبیاء علہیم السلام غیب کی خبر دینے کے لیے ہی آتے ہیں۔ حساب کتاب ، جنت
و دوزخ ، ثواب عذاب، حشر نشر، فرشتے وغیر غیب نہیں تو اور کیا ہیں؟ یہ وہی
بتاتے ہیں جن تک عقل نہیں پہنچتی مگر یہ علم غیب کہ ان کو ہے اللہ تعالیٰ
کے دئیے سے ہے لہٰذا ان کا علم عطائی (خدا کا عطا کیا ہوا) ہوا۔
خدا کے دربار میں نبی کا کیا مرتبہ ہے؟
تمام انبیاء کو خدائے تعالیٰ کی بارگاہ میں بڑی وجاہت اور عزت حاصل ہے۔
انبیاء اللہ تمام مخلوق سے افضل و اعلیٰ ، بلند و بالا ہوتے ہیں۔ فرشتوں
میں بھی ان کے مرتبہ کا کوئی نہیں۔ بڑے سے بڑو ولی ان کے برابر نہیں ہو
سکتا۔
0 comments:
Post a Comment