جب مردہ کو قبر میں دفن کرتے ہیں اس وقت قبر اس کو دباتی ہے۔ اگر مردہ
مسلمان ہے تو اس کا دبانا ایسا ہوتا ہے۔ جیسے ماں پیار میں اپنے بچے کو زور
سے چپٹا لیتی ہے اور اگر کافر ہے تو اس زور سے دباتی ہے کہ ادھر کی پسلیاں
ادھر اور ادھر سے ادھر ہو جاتی ہے۔
کیا ایک کی روح دوسرے کے جسم میں جا کر پھر آتی ہے؟
ہر گز نہیں، یہ خیال کہ وہ روح کسی دوسرے بدن میں چلی جاتی ہے خواہ وہ
بدن آدمی کا ہو یا کسی جانور کا محض باطل ہے اور اس کا ماننا کفر ، یہ تو
ہندوؤں کا عقیدہ ہے جسے وہ تنا سخ یا آواگون کہتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment