Wednesday, 13 February 2013


 قیامت کی ان دہشتوں سے کوئی محفوظ بھی ہوگا یا نہیں؟ 
قیامت کا دن کہ حقیقتاً قیامت کا دن ہے اور جو پچاس ہزار برس کا ہوگا اور جس کی مصیبتیں بے شمار ہوں گی۔ انبیاء اور خدا کے دوسرے خاص بندوں کے لیے اتنا ہلکا کر دیا جائے گا جتنا ایک وقت کی فرض نماز میں صرف ہوتا ہے۔ بلکہ اس سے بھی کم، یہاں تک کہ بعضوں کے لیے تو پلک جھپکنے میںسارا دن طے ہو جائے گا۔ اور اللہ تعالیٰ کے کرم سے وہ ان ساری آفتوں اور مصیبتوں سے حفاظت میں رہیں گے۔

 انسانوں کے علاوہ دوسرے جاندار کہاں جائیں گے؟ 
موذی جانور دوزخ میں کافروں کو عذاب دینے کے لیے بھیج دئیے جائیں گے۔ مگر وہاں خود ان کو کوئی تکلیف نہ ہوگی، باقی سارے حیوانات مٹی کر دئیے جائیں گے اور جنوں کے لیے آیا ہے کہ وہ جنت کے پاس مکانوں میں رہیں گے اور جنت میں سیر کو آیا کریں گے۔

0 comments:

Post a Comment