Thursday, 14 February 2013

یو فون اپنے پوسٹ پیڈ صارفین کے لئے ایک شاندار اور اقتصادی پیشکش کے ساتھ آ گیا ہے۔ نئے یوفون پوسٹ پے Talkville آفر کے ساتھ صارفین کسی بھی یوفون نمبر پر 500 روپے ماہانہ کے حساب سے لا محدود بات کر سکتے ہیں۔

پیشکش کی تفصیلات:

 پوسٹ پے Talkville بنیادی طور پر ایک آفر ہے یا اسے ایڈ-آن بھی کہ سکتے ہیں جو کسی بھی پوسٹ پیڈ پیکج کے ساتھ حاصل کی جا سکتی ہے۔ ایک بار یہ آفر حاصل کر لینے کے بعد،صارفین کسی بھی یوفون نمبر پر لامحدود مفت کالیں کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ،پوسٹ پے Talkville کے چارجز آپ کے کسی بھی پوسٹ پیڈ پیکج کے ساتھ منسلک رینٹل چارجز کے علاوہ ہوں گے۔

  • ماہانہ چارجز:500 روپے
  • یوفون سے یوفون کال ریٹ:0 پیسے(فری)
  • یوفون سے دوسرے نیٹ ورک پر کال ریٹ:معمول کے ٹیرف چارجز
  •  دستیابی: تمام پوسٹ پیڈ صارفین اس پیشکش کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ 
  • ویلیڈٹی:ایک ماہ

کیسے سبسکرائب کیا جائے:

کوئی بھی یوفون پوسٹ پیڈ کسٹمر 333 پر کال کر کے یا پھر کسی بھی یوفون کسٹمر سروس سینٹر اور فرنچائز پر جا کر یہ آفر سبسکرائب کر سکتے ہیں۔ Talkville پییکج اسی وقت چالو کر دیا جائے گا۔ 

شرائط و ضوابط:

  •   10،000 منٹ کی منصفانہ استعمال کی پالیسی اور فری منٹ استعمال کرنے کے بعد فی پیکج پلان کے مطابق ریٹس کا اطلاق کیا جائے گا۔
  • چارگز اور حجم کو تقسیم کیا جائے گا۔ 
  • ان منٹس کا استعمال پیکیج منٹ کے خاتمے کے بعد شروع ہو جائے گا۔
  • یہ سروس خود کار طریقے سے ہر ماہ تجدید کی جائے گی۔
  • فی پیکج پلان کے مطابق  اضافی سیکورٹی ڈپازٹ کی رقم کا تقاضا کیا جا سکتا ہے۔
  •  کارپوریٹ صارفین کے لیے یہ سروس دستیاب نہیں ہے۔
  • آفر کی ڈی ایکٹیویشن بل سائیکل کے آخر میں کی جائے گی۔
  • 19.5 فیصد استعمال پر FED ریچارج اور بل پر دوسرے ٹیکس کا اطلاق ہو گا۔

یوفون پہلے ہی سے وسیع پیمانے پر پری پیڈ پیکجز کے ساتھ ساتھ پوسٹ پیڈ پیکجز پیش کر رہا ہے۔ چند ماہ قبل یوفون نے،لائن رینٹ 1 روپیہ فی دن اور 10 ایس ایم ایس 1 روپیہ فی دن کے ساتھ، بہت اقتصادی پوسٹ پے پیکج 1 لانچ کیا تھا۔

0 comments:

Post a Comment