Tuesday 19 February 2013

رابطے کی طاقت اپنے آپ میں ایک اچھی یا بری چیز نہیں ہے۔ لیکن اس میں یہ طاقت ہے کہ یہ اچھائی اور برائی دونوں کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ سوشل میڈیا کی آمد کے ساتھ، رابطے اور خیالات کو شیئر کرنے کی طاقت جو معاشروں اور ثقافتوں کو تبدیل کر سکتے ہیں اب ایک حقیقت ہے۔  یہ مختلف لوگوں کے درمیان تعاون کی اجازت دیتا ہے اور خیالات پر آگے بڑھا اور معاشرتی اور ثقافتی تبدیلی کے لئے مل کر کام کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان میں انٹرنیٹ اور رابطے نے مالی، سیاسی اور سماجی پیرامیٹرز کو غیر تصوراتی طریقوں میں منتقل کر دیا ہے۔ خبریں اور معلومات ایک اچھی تعلیم اور باخبر آبادی کی ترقی میں ایک سب سے اہم عنصر ہے۔ انٹرنیٹ میں پاکستان کی زندگی تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی کی طاقت ہے اور ایپلی کیشنز متعدد ہیں۔

حال ہی میں مثال کے طور پر، وطین ماحولیاتی تبدیلی کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے اور تبدیلی کے اصولوں کو لاگو کرنے کے قابل تھا۔ وطین سکاؤٹس، وطین کی طرف سے ملک بھر سے ایک مقصد کے لئے نوجوان لوگوں کو اکٹھا کرنا ایک منفرد اقدام ہے۔ ہم نے انہیں تبدیلی کے ایجنٹ کے طور پر دیکھا، سکاؤٹس کی طرح، یہ ایجنٹ کمیونٹی کی خدمت کے لئے کام کریں گے۔

سرگرمی کے پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں کالجوں میں،ایک معروف ٹرینر، ندیم چوہان، نے طالب علموں سے پوچھا کہ کون سے ایسے واقعی سماجی مسائل ہیں جن سے ان کو پریشانی ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے ان سے پوچھا کہ وہ ان کے بارے میں کیا کرنا چاہتے ہیں اور ان سے کہا کہ ان منصوبوں پر رضاکارانہ طریقے سے کام کریں جو طلباء نے اپنی مرضی سے منتخب کیے ہیں۔

کراچی میں، طالب علموں نے ایک ساحل سمندر کی صفائی کا انتخاب کیا، لاہور میں طالب علموں نے درخت لگانے کا اختیار منتخب کیا اور اسلام آباد میں طالب علموں نے سڑکوں سے کوڑاکرکٹ صاف کرنے کا انتخاب کیا۔

سینکڑوں طالب علم، ان کے دوست احباب، خاندان اور خیر خواہ رابطے اور سوشل میڈیا کے ذریعے مطلع ہونے کے بعد شرکت کرنے آئے تھے۔ نتائج حیران کن تھے کہ لوگوں نے خود کو ایک لگن سے کام پر لگایا اور آخر میں واضح فرق محسوس ہوا۔ اور اصل بات بھی یہی ہے۔

سوشل میڈیا، ذہانے سے استعمال کرتے ہوئے، نہ صرف دوستوں کے ساتھ رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے بلکہ ان سے ایک مقصد کے ذریعے بھی جڑا جا سکتا ہے اور ان کے ذریعے ان تمام اجنبیوں سے بھی جڑا جا سکتا ہے جو ہماری طرح اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کمیونٹی اور معاشرے کو نشونما پانے کے لیے احتیاط اور توجہ کی ضرورت ہے۔

انٹرنیٹ بنیادی طور پر ایک آلہ ہے، اور ہم وطین میں یقین ہے کہ یہ عوام کی طاقت کو اجاگر کرنے،معاشروں کو تبدیل کرنے اور کمیونٹیز اور لوگوں کو کچھ مختلف کرنے کے قابل بنانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیئے۔ ایسی کوئی حد نہیں ہے جسے انٹرنیٹ نہ پار کر سکے اور کوئی بندہ ایسا نہیں جسے اس ورلڈ وائلڈ ویب تک رسائی نہ ہو اور آزاد لوگوں کا اپنے دل کی پیروی کرنے کے لیے اس کا درست استعمال ایک طریقۂ کار ہے۔

0 comments:

Post a Comment