کیا نبی کسی حکم خداوندی کو چھپا لیتے ہیں؟
نہیں ! اللہ تعالیٰ نے نبیوں پر بندوں کے لیے جتنے احکام اتارے انہوں نے
وہ سب کو پہنچا دئیے۔ جو کہے کہ کسی حکم کو نبی نے چھپائے رکھا یعنی خوف کی
وجہ سے یا اور کسی وجہ سے نہ پہنچا یا، وہ کافر ہے۔
جو نبی وفات پا چکے انھیں مردہ کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟
تمام انبیاء علیہم السلام اپنی اپنی قبروں میں ویسے ہی زندہ ہیں جیسے اس
دنیا میں تھے ، کھاتے پیتے ہیں اور جہاں چاہیں آتے جاتے ہیں ۔ ایک آن کے
لیے ان پر موت آئی پھر بد ستور زندہ ہو گئے۔
دنیا میں سب سے پہلے آنے والے نبی کون ہیں؟
سب سے پہلے نبی آدم علیہ السلام ہیں آدم علیہ السلام سے پہلے انسان موجود
نہ تھا۔ سب انسان انھیں کی اولاد ہیں۔ اس لیے ’’آدمی‘‘ کہلاتے ہیں یعنی
اولاد آدم ، اور آدم علیہ السلام کو ’’ابوالبشر‘‘ کہتے ہیں یعنی سب انسانوں
کے باپ۔
0 comments:
Post a Comment