Friday, 8 February 2013

پاکستان میں سکائپ صارفین نے ہمیں خبر دی ہے کہ اُنہیں سکائپ سے کی جانے والی کالز میں دشواریوں کا سامنا ہو رہا ہے۔

یہ مسٔلہ خاص طور پر تب سامنے آتا ہے جب صارفین سکائپ سے موبائل فونز اور پی ٹی سی ایل لینڈلائن کے نیٹ ورک پر کال کرتے ہیں۔ جبکہ سکائپ سے سکائپ کی جانے والی کالز کچھ بہتر کام کرتی ہیں۔

ہمیں بہت سی ایسی شکایات وصول ہوئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ساکئپ سے پی ٹی سی ایل پر کی جانے والی کالز کنیکٹ نہیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی سروس دوسرے آئی ایس پیز پر ٹھیک کام کر رہی ہے۔

تاہم،پی ٹی سی ایل،نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ وہ سکائپ سے متعلقہ سروسز کو بلاک کر رہا ہے۔

سکائپ سپورٹ نے کہا ہے کہ اُنہیں گزشتہ ہفتے پاکستان سے ایسی متعدد رپورٹس موصول ہوئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو سکائپ سے موبائل فونز پر کی جانے والی کالز میں دُشواری کا سامنا ہے۔

سکائپ نے کہا ہے کہ اس کے ڈویلپرز نے مسئلہ کی تفتیش کی ہے اور محسوس کیا کہ پاکستان میں آئی ایس پیز کے ساتھ کوئی مسٔلہ ہے جس کی وجہ سے سکائپ سے موبائل فونز اور لینڈلائن پر کی جانے والی کالز کو کنیکٹ کرنے میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔

سکائپ نے بات چیت میں کہا ہے کہ سکائپ سے فون کالز باقاعدہ ٹیلی فون نمبرز کے ذریعے کرائی جاتی ہیں۔ اور اس وجہ سے آواز ڈیٹا (G.279 آڈیو کوڈیک کا استعمال کرتے ہوئے روایتی PSTN (پبلک سوئچڈ ٹیلی فون نیٹ ورک) سے گزرنا لازمی ہے۔ اس نےمزید کہا ہے کہ ممکن ہے کہ پاکستان میں نیٹ ورکس آواز ڈیٹا کو PSTN کی سطح پر بلاک کر رہے ہیں۔ لہٰذ یہ ایسی وجہ ہے جسے سکائپ کنٹرول نہیں کر سکتا۔

یہاں یہ ذکر ہے ضروری ہے کہ VoIP کالز غیر قانونی ہیں اور پاکستان میں اس کی اجازت نہیں۔ تاہم،سکائپ سے موبائلز پر فون کالز اس سے پہلے کسی بھی ملک میں بلاک نہیں کی گئیں۔

پاکستان میں بے شمار صارفین ایسے ہیں جو سکائپ سروسز اور بین الاقوامی کالز کرنے کے لیے لامحدود پیکجز کا استعمال کرتے ہیں۔ چھوٹے سے لے کر درمیانے درجے کے کال سینٹر اور ٹیلی کوچنگ اور تربیتی مراکز مغربی ممالک میں کال کرنے کے لئے اسکائپ پر انحصار کرتے ہیں۔

Read it in English 

0 comments:

Post a Comment