برطانوی پرنس چارلس ٹیلر بن گئے ،سلائی مشین سے شرٹ کی سلائی کی
لندن…این
جی ٹی…
بر طانوی پرنس چارلس نے ایک بر طانوی فیکٹری کے مختصر دورے کے
دوران ٹیلر بن کر ثابت کر دیا کہ وہ شاہانہ زندگی گزارنے کے علاوہ دیگر عام
شہریوں کے کاموں میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔بر طانیہ کی ایک شرٹس تیا ر کر
نے والی فیکٹری کے دورے پر گئے شہزادہ چارلس نے ایک سلائی مشین کو چلاتے ہو
ئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور ایک شرٹ کی سلائی بھی کی ۔ وہاں موجود
ملازمین اور انتظامیہ کی رہنما ئی میں پرنس نے سلائی مشین کو چلانے اور
سلائی کر نے کا کام سر انجام دیا جنھیں دیکھ کر نا صرف سب دنگ رہ گئے بلکہ
وقتی طور پر بنے ٹیلر چارلس نے فیکٹری ملازمین کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

0 comments:
Post a Comment