ہرن لے آیا
کچھ دوست ہرن کے شکار کیلیئے
ایک جنگل میں گئے۔ ایک مناسب سی جگہ پر کیمپ لگایا گیا۔ اور پھر سب دو دو
کی ٹولیوں میں جنگل کی مختلف اطراف میں پھیل گئے۔ شام کو سب ٹولیاں واپس
آگیئں ۔ سوائے ایک ٹولی کے۔ جس میں زوہیب اور شعیب تھے
شام کے دھندلکے میں سب نے دیکھا کہ زوہیب ایک ہرن کو شکار کرکے کندھے پرلادے آرہا ہے ۔
" شعیب کہاں ہے؟"
"اس کی ٹانگ زخمی ہو گئی ہے اور وہیں پڑا ہے۔ میں ایک وقت میں ایک ہی کو کندھے پر اٹھا کر لاسکتا تھا، سوچا کہ شعیب کو کون چوری کر کے لے جائے گا، اس لیے ہرن لے آیا۔"

0 comments:
Post a Comment