کیوروسٹی کی مریخ پر تاریخی کھدائی، سرمئی مٹی کے لیبارٹری ٹیسٹ ہونگے
نیویارک
…
ناسا کے خلائی روبوٹ کیورو سٹی نے مریخ کی سطح پر ڈرل کرکے مٹی کے نمونے
حاصل کر لئے ہیں۔ کیوروسٹی نے مریخ پر جان کیلن نامی چٹان میں 2 سینٹی
میٹرچوڑا اور ڈھائی انچ گہرا سوراخ کرکے سرمئی رنگ کا سفوف حاصل کیا، اس
سفوف پر کیوروسٹی میں ہی موجود لیبارٹری میں تجربات کئے جائیں گے۔ اس سے یہ
پتہ لگانے کی کوشش کی جائے گی کہ کیا کبھی مریخ پر پانی یا جراثیمی زندگی
کے آثار موجود تھے یا نہیں۔ یہ ایک تاریخی موقع ہے جب زمین کے علاوہ کسی
دوسرے سیارے کی چٹان سے حاصل کردہ نمونوں کا معائنہ کیا جائے گا۔
0 comments:
Post a Comment