Saturday, 2 February 2013

حضرت ابراہیم علیہ السّلام کے خاندان کا یہ بیش بہا تحفہ جو امّتِ محمدیہ کے حق میں پیش کیا گیا۔ اس کے بدلے میں اُمّتِ محمّدی کو یہ حکم دیا گیا کہ خاندانِ ابراہیمی کے حق میں پانچوں نمازوں میں دعا کیا کرو۔ اور اس دعا کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے درود ابراہیمی کی صورت میں بوضاحت بیان فرمایا۔ اس درود پاک سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خاندانِ ابراہیم۴ سے محبّت کا اظہار ہوتا ہے۔ اور اسی محبت کی بنا پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک بیٹے کا نام ابراہیم رکھا۔ اس کے علاوہ شبِ معراج میں حضرت ابراہیم علیہ السّلام  نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا تھا کہ اپنی اُمت کو میرا سلام کہہ دیجیئے گا اس سلام کے جواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے درود ابراہیمی میں ان پر سلام پیش کیا۔
یہ درود تمام درود کے صیغوں سے افضل ہے کیونکہ  اس درود کے الفاظ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودہ ہیں۔ اس لیے اس درود پاک کو نماز کے علاوہ کثرت سے پڑھنا دینی و دنیاوی فیوض و برکات حاصل کرنے کا بہترین زریعہ ہے اور اللہ کی رحمت و خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔ دنیا کے تمام کاموں میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔ اور قدم قدم پر اللہ کی مدد شامل حال رہتی ہے۔ حاجات پوری ہو جاتی ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت واجب ہو جاتی ہے۔ رزق کی تنگی دور ہو جاتی ہے۔ مال و اسباب میں برکت پیدا ہوتی ہے۔ خاتمہ بالایمان ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ آخرت کی زندگی سے متعلقہ تمام منازل آسان ہو جاتی ہیں۔ اور اس درود پاک کو معمول سے پڑھنے والا جنت میں جائے گا۔
درود پاک پڑھنے والے کو نہ قبر میں مٹی کھاتی ہے نہ کیڑے مکوڑے۔
درود پاک جنت کا راستہ ہے۔


درود پاک کثرت سے پڑھنے والا مستجاب الدّعوات ہو جاتا ہے۔ یعنی اس کی ہر دعا قبول ہوتی ہے۔

درود پاک کثرت سے پڑھنے والے کے گناہ معاف ہوتے ہیں اور درجات بلند ہوتے ہیں۔درود پاک دونوں جہانوں میں کامیابی کی کنجی ہے۔

0 comments:

Post a Comment