یہ درود اللہ کو راضی کرنے کے لیے بہت بہتر ہے لہٰذا جو شخص اسے روزانہ پڑھنے کا معمول بنا لے اللہ اس سے راضی ہو جائے گا اور اسے نعمتوں اور رحمتوں سے مالامال کر دے گا۔ اللہ تعالٰی اسے ایسا نیک کام سر انجام دینے کی توفیق دے گا جو تاقیامت رہے گا۔ جس سے اس کا نام ہمیشہ ہمیشہ زندہ رہے گا۔
یہ درود شریف فیوض و برکات کے لحاظ سے بہت اکسیر پایا گیا ہے۔ جو شخص اس درود شریف کو روزانہ چند بار پڑھنے کا معمول بنا لے اس کا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک خاص تعلق اور رابطہ پیدا ہو جائے گا۔ جس کی بدولت بےپناہ دینی فوائد حاصل ہوں گے۔ یہ درود دل کی میل کچیل کو اسی طرح دھو ڈالتا ہے جس طرح صابن کپڑے کو صاف کر دیتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment