Tuesday, 26 February 2013


بجلی کا حالیہ بریک ڈاوٴن ، صدر نے رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کر لی۔۔۔
اسلام آباد
۔۔۔
 صدر آصف علی زرداری نے بجلی کے حالیہ بریک ڈاوٴن کے بارے میں رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کر لی ہے ، وزارت پانی وبجلی کے حکام نے صدرکو بتایا ہے کہ حالیہ بریک ڈاوٴن تکنیکی خرابی کا نتیجہ تھا۔ صدارتی ترجمان کے مطابق ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ملک میں توانائی کی صورتحال کے بارے میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بجلی کے حالیہ بریک ڈاوٴن اور مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچاوٴ کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں ملک میں توانائی کے شعبے میں جاری منصوبوں اور ان کی تکمیل کے لیے درکار مالی وسائل سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے کہا کہ بجلی کے حالیہ بریک ڈاوٴن کے ذمہ داران کا تعین ہونا ضروری ہے،مستقبل میں ایسی غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت پانی و بجلی کے حکام نے صدر کو بتایا کہ حبکو پاور پلانٹ میں خرابی کے باعث ملک بھر میں بجلی کا نظام متاثر ہوا۔ صدر زرداری نے توانائی کے شعبوں میں درکار فنڈز کی دستیابی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

0 comments:

Post a Comment