Tuesday, 26 February 2013


بجلی کا پیداواری نظام مکمل طور پر بحال ہو چکا ،وزارت پانی و بجلی۔۔۔
اسلام آباد
۔ ۔ ۔
 وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی پیداوار کا نظام مکمل طور پر بحال ہو چکا ہے اور 7 ہزار 900میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے ،تاہم طلب کے مقابلے میں 3800میگاواٹ کا شارٹ فال ہے۔ ترجمان وزارت پانی و بجلی نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ تربیلا سے 497میگاواٹ جبکہ منگلا سے 400میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے ، وارسک سے 50، چشمہ سے 120 اور غازی بروتھا سے 580میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے ، ترجمان نے بتایا کہ حبکو سے 900میگاواٹ ، کیپکو سے 650میگاواٹ ، اوچ پاور سے 540میگاواٹ بجلی سسٹم میں آرہی ہے۔ ترجمان کے مطابق ہائیڈل سے ایک ہزار 752میگاواٹ جبکہ تمام تھرمل ذرائع سے6ہزار 148میگاواٹ بجلی سسٹم میں آرہی ہے۔

0 comments:

Post a Comment