سنچورین: کپتان مصباح الحق
کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کے دوران فٹنس مسائل نے کافی نقصان پہنچایا، ہمیں
اپنی ٹیم میں بار بار تبدیلیاں کرنا پڑیں۔
سال میں 4، 5 ٹیسٹ میچز کھیلنے سے کارکردگی بہتر نہیں ہوسکتی، ہمیں اپنے
ملک میں بائونسی وکٹیں بنانا ہوںگی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے وائٹ واش
شکست کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ مصباح الحق نے سیریز کے دوران
کئی اہم پلیئرز کے انجرڈ ہونے پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سب سے
زیادہ نقصان فٹنس مسائل سے پہنچا، ہمیں بیٹنگ لائن اور بولنگ اٹیک دونوں
میں مسلسل تبدیلیاں کرنا پڑیں۔ واضح رہے کہ ٹور کے دوران توفیق عمر، جنید
خان، حارث سہیل اور عمرگل مختلف تکالیف کا شکار ہوئے۔

0 comments:
Post a Comment