اور اے نبی!جب میرے بندے آپ سے
میرےبارے میں پوچھیں تو اُنہیں بتا دیں کہ میں ان سے قریب ہوں پکارنے والا
جب مجھے پکارتا ہے، میں اُس کی پکار سنتا اور جواب دیتا ہوں لہٰذا انہیں
چاہیے کہ میری دعوت پر لبیک کہیں اور مجھ پر ایمان لائیں /شاید کہ وہ راہ
راست پالیں
[Surah Al-Baqara (2): 186]
اس آیت میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ اپنے بندوںکو اپنی قربت اور محبت کا احساس دلا رہے ہیں
حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے بے حد محبت کرنے والے ہیں اور یہ ایسی محبت ہے جو کوئی اور ہستی کر نہیں سکتی
اب سوچیں جو کسی سے محبت کرتا ہو وہ اس کی بات کو سنی ان سنی کیسے کر سکتا ہے جیسے اس دنیا میں سب سے زیادہ ماں اپنے بچے سے محبت کرتی ہے پھر اگر بچہ ماں کو پکارے تو کیا ماں جواب نہیں دیتی ؟؟؟
اللہ سبحانہ و تعالیٰ یہی تو فرما رہے ہیں کہ وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي/ فَإِنِّي قَرِيبٌ جب میرے بندے آپ سے میرے بارے میں پوچھیں/تو اُنہیں بتا دیں کہ میں ان سے قریب ہوں ہم کبھی اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی قربت کو محسوس تو کریں۔ کتنے پیار سے اللہ تعالیٰ اپنی قربت کا یقین دلا رہے ہیں
اللہ تعالیٰ نہ صرف قریب ہیں بلکہ فرمایا أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ میں پکارنے والے کی پکار کا جواب دیتا ہوں۔ کب جواب دیتے ہیں۔ إِذَا دَعَانِ جب وہ مجھے پکارتا ہے۔ یعنی تم مجھے پکار کر تو دیکھو میں تمہاری پکار کا ضرور جواب دوں گا۔ گویا ہم دعا کریں گے تو اللہ تعالیٰ قبول کریں گے۔
اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ دعا کرنا کتنا اہم ہے

0 comments:
Post a Comment