پاکستان میں جنوری میں خسرہ سے 154 بچے ہلاک ہوئے،عالمی ادارہ صحت
اسلام
آباد…
پاکستان میں ماہ جنوری میں خسرہ سے 154 بچے ہلاک ہو ئے ۔ عالمی ادارہ
صحت کے مطابق اس سال جنوری میں پاکستان میں خسرہ سے 154 بچے ہلاک
ہوئے،سندھ میں ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی ۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب
سے پاکستان میں خسرہ کی وبا ء پر جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال ملک
بھر میں 4 ہزار 70 بچوں میں خسرہ کی تصدیق ہوئی ، اور یہ صورت حال تشویش
ناک ہے۔رپورٹ کے مطابق سندھ میں خسرہ سے 93 بچے ، بلوچستان میں 39 ،خیبر
پختونخوا میں 12 ، پنجاب میں 8 ، فاٹا اور اسلام آباد میں ایک ایک بچے کی
ہلاکت ہوئی۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق سندھ میں 1 ہزار 786 بچوں میں خسرہ کی
تصدیق ہوئی ۔ بلوچستان میں 814 بچوں ، پنجاب میں 787،خیبر پختونخوا میں
440 ، فاٹا میں 106 ، اسلام آباد میں 35 ، جب کہ گلگت بلتستان میں 12 بچوں
میں خسرہ کی تصدیق ہوئی۔
0 comments:
Post a Comment