Monday, 11 February 2013


با دام کا مہنگا نسخہ چھوڑیں، پا نی کا زیادہ استعمال یا دداشت بہتر بناتا ہے 
 نیو یارک… 
طالبعلموں کے لئے امتحان میں اچھے نمبر لانے کا ایک آسان اور سستا نسخہ سامنے آیا ہے۔ امریکا میں پانی کے فوائد پر کی جانے والی ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پانی کا زیادہ استعمال صرف جلد کی ترو تازگی اور شادابی کا ظامن نہیں بلکہ اس سے ذہن بھی تیز ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے دما غ کو تیز کر نے کے مہنگے با دا م کھا نا ہی ضر ور ی نہیں ہے کیو نکہ انسانی دماغ کا 60 فیصد حصہ پانی سے بنا ہوا ہے اس لیے پانی کا زائد استعمال ذہن کو توانارکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ پانی پینے سے جسم میں نمکیات کی کمی نہیں ہوتی اور ذہنی کمزوریوں سے بھی نجات ملتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment