Wednesday, 13 February 2013


مو بائل فون چائے یاکافی کے کپ سے چارج کریں 
نیویارک…این جی ٹی… 
یہ کوئی فرضی جملہ نہیں بلکہ حقیقت ہے جسے ایک امریکی کمپنی نے اپنی ذہانت سے ممکن بنادیا ہے۔اس کام کی انجام دہی کیلئے Epiphany onE Puck نامی ایک جدید ڈیوائس تیار کی گئی ہے جس کے اوپر چائے یا کافی کے گرما گرم کپ کو رکھ کر اس کی مدد سے موبائل فون چارج کیا جاسکتاہے۔اس گول شکل کی حامل ڈیوائس میں ایسے جدید آلات نصب ہیں جو کپ سے حاصل ہو نے والی تپش کو انرجی میں تبدیل کر کے اس کے ساتھ منسلک مو بائل کو منٹوں میں چارج کرتے ہیں ۔اس ڈیوائس کی تیاری کے بعد اس کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے جوکہ اگلے سال 2014میں 60 پاؤنڈ میں فروخت کیلئے بھی پیش کر دیا جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment