Monday, 11 February 2013


مو با ئل فو ن خطر نا ک جرا ثیمو ں کا مسکن ہیں ، تحقیق میں انکشاف 
 لندن…این جی ٹی …
 اگر آپ کو پتا چل جائے کہ آپ کے ہاتھ میں موجود موبائل فون ہزاروں جراثیموں سے بھرا ہوا ہے تو کیا آپ اسے چھونا پسند کریں گے؟ جی ہاں ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہر وقت انسانی ہا تھوں میں رہنے والے موبائل فون خطرناک جراثیموں کا مسکن ہوتے ہیں ۔ تحقیق کے مطابق ایک عام موبائل سیٹ میں کسی بیت الخلا ء کے نل سے اٹھا رہ گنا زیا دہ خطر نا ک جراثیم پائے جاتے ہیں جو ہاتھو ں کے ذریعے معدے میں جا کر پیٹ کی بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے علاوہ کمپیوٹر کی بورڈ بھی جراثیم کا مسکن ہو تا ہے لہٰذا موبائل اور کی بورڈ کے استعمال کے بعد ہاتھ دھو کر ہی کچھ کھانا پینا چاہیے ورنہ خطرنا ک جراثیم بآسانی معدے میں منتقل ہو سکتے ہیں ۔

0 comments:

Post a Comment