مجھے تم یاد آتے ہو
مقدر کے ستاروں پر
زمانے کے اشاروں پر
اُداسی کے کناروں پر
کبھی ویران شہروں میں
کبھی سُنسان راستوں پر
کبھی حیران آنکھوں میں
کبھی بے جان لمحوں پر
مجھے تم یاد آتے ہو
سہانی شام ہو کوئی
کہیں بدنام ہو کوئی
بھلے گُللفام ہو کوئی
کسی کے نام ہو کوئی
مجھے تم یاد آتے ہو
کہیں بارش برس جائے
کہیں صحرا ترس جائے
کہیں کالی گھٹا اُترے
کہیں باد - صبا ٹھہرے
تمہارے اور میرے درمیاں
آ کر خدا ٹھہرے
تو، میری زندگی کے اول و آخر
تم اس لمحے خدا کے بعد آتے ہو۔۔۔
مقدر کے ستاروں پر
زمانے کے اشاروں پر
اُداسی کے کناروں پر
کبھی ویران شہروں میں
کبھی سُنسان راستوں پر
کبھی حیران آنکھوں میں
کبھی بے جان لمحوں پر
مجھے تم یاد آتے ہو
سہانی شام ہو کوئی
کہیں بدنام ہو کوئی
بھلے گُللفام ہو کوئی
کسی کے نام ہو کوئی
مجھے تم یاد آتے ہو
کہیں بارش برس جائے
کہیں صحرا ترس جائے
کہیں کالی گھٹا اُترے
کہیں باد - صبا ٹھہرے
تمہارے اور میرے درمیاں
آ کر خدا ٹھہرے
تو، میری زندگی کے اول و آخر
تم اس لمحے خدا کے بعد آتے ہو۔۔۔
nice poetry.................
ReplyDelete