Monday, 11 February 2013


قومی  وومن کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، شکست پر قوم سے معذرت
لاہور…
 قومی وومن کرکٹ ٹیم بھارت میں ہونے والے ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں پے درپے شکست کھانے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے قوم سے معذرت کی ہے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وومن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر کا کہنا تھا کہ بھارت میں پریشر بہت تھا لیکن اپنی ناکامیوں پرمعذرت کرتے ہیں کہ ہم جیت نہ سکے، تاہم اتنی بری پرفارمنس نہیں تھی۔ پہلی مرتبہ ہم نے آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو آوٴٹ کیا، کوشش ہو گی کہ اگلی مرتبہ پرفارمنس اچھی ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور اس میں کوئی بے عزتی نہیں، دوستی ہونی چاہئے جنگ کا کوئی فائدہ نہیں،یہی پیغام لیکر گئے تھے کہ اگر ہم آسکتے ہیں تو وہ ہمارے ملک کیوں نہیں آسکتے ، تاہم اب ہمیں بھی سوچنا ہے اور منیجمنٹ نے بھی کہ کیسے کارکردگی کو بہتر بنایا جائے۔کپتان ثناء میر نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ اپنی بیٹنگ سے مطمئن نہیں ہیں، ٹیم کی مینجر عائشہ اشعر کا کہنا تھا کہ انسان اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے، انشا اللہ ہم اپنی کارکردگی بہتر کریں گے۔

0 comments:

Post a Comment