Sunday, 10 February 2013

امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں سے برف کا بڑا طوفان گزرگیا

نیویارک…امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں سے برف کا بڑا طوفان گزرگیا لیکن صرف چند گھنٹوں کی برف باری میں 3 فٹ سے زائد تک برف چھوڑ گیا ہے۔ طوفان کا نیا مرکز اب کینیڈا بن گیا ہے تاریخ کے بدترین طوفانوں میں سے ایک قرار دیئے جانے والے طوفان کے باعث 9 ریاستوں میں 7 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں ۔ طوفان کی تباہ کاریاں اس قدر ہیں کہ اس کے کینیڈا کی طرف مڑجانے کے گھنٹوں بعد بھی حالات معمول پر نہیں آسکے ہیں ۔ نیویارک اور بوسٹن کے مابین اب بھی ریل چلنے کے قابل نہیں ہے جبکہ ہفتے کو 2200 پروازوں کے معطل ہونے کے بعد اب نیویارک اور دیگر شہروں سے تاخیر سے پروازوں کی آمدورفت شروع ہو گئی ہے۔ طوفان کا مرکز کنیٹی کٹ، رھوڈ آئی لینڈ اور میسا چوسٹس تھا جبکہ کنیٹی کٹ میں تین فٹ سے زیادہ برف پڑنے کی اطلاعات ہیں ۔ کنیٹی کٹ کے گورنر نے حادثات میں تین افراد کے مرنے کی تصدیق کردی ہے۔ادھر برفانی طوفان نے اب اٹلانٹک کینیڈا کے چاروں صوبوں کو اپنا ہدف بنایا ہے۔ یہاں کے لوگوں کو محتاط رہنے اور بلاوجہ گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

0 comments:

Post a Comment