"یقیناً آپ کا مذہب سچا ہے"
حضرت مالک بن دینار رحمۃ اللہ
علیہ نے ایک یہودی کے پڑوس میں مکان کرائے پر لیا۔ آپ کا حجرہ یہودی کے
دروازے سے متصل تھا چنانچہ یہودی نے دشمنی میں ایک ایسا پرنالہ بنوایا جس
کے ذریعے پوری غلاظت آپ کے مکان میں ڈالتا رہتا اور آپ کی نماز کی جگہ نجس
ہوجاتی۔ آپ نے کبھی شکایت نہ کی۔ ایک دن یہودی خود ہی عرض کرنے لگا کہ میرے
پرنالے کی وجہ سے آپ کو کوئی تکلیف تونہیں ہے؟ آپ نے فرمایا: پرنالے سے جو
غلاظت گرتی ہے اسے جھاڑو دے کر روزانہ دھو ڈالتا ہوں‘ اس لیے مجھے کوئی
تکلیف نہیں‘‘ یہودی نے عرض کیا: آپ کو اتنی اذیت برداشت کرنے کے بعد بھی
کبھی غصہ نہیں آیا۔۔۔ یقیناً آپ کا مذہب سچا ہے۔
(تذکرۃ الاولیاء ص 27)
(تذکرۃ الاولیاء ص 27)
0 comments:
Post a Comment