Wednesday, 20 February 2013


اومیگا تھری اچانک موت کے خدشات کم کرنے میں معاون، تحقیق
اسلام آباد…  
مچھلی کے تیل میں پایا جانے والا فیٹی ایسڈ اومیگا تھری ڈائیلاسز کے مریضوں کی حرکت قلب بند ہونے سے اچانک موت کے خدشات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈائیلاسز کے مریض میں علاج کے پہلے سال کے دوران خون میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی زیادہ موجودگی کے سبب عارضہ قلب سے اچانک موت کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ انڈیانا یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف میڈیسن ایلن این فرائیڈمین کی تازہ تحقیق ڈائیلاسز کے مریضوں کے عارضہ قلب سے اچانک موت کے ممکنہ علاج میں ایک بہترین پیش رفت ہے۔ بھارتی اخبار میں شائع ہونیوالی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہیموڈائیلاسز کے مریضوں میں علاج کے پہلے سال کے دوران اچانک موت کی شرح زیادہ پائی گئی ہے جس کی سالانہ شرح 6 سے 7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے اور ہر چوتھا مریض اس کی وجہ سے موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ اور ان اموات میں زیادہ تر اموات دل کی اچانک بندش سے واقع ہوئی ہیں۔ تحقیق سے ثابت کیا گیا کہ جن مریضوں کو اومیگا تھری فیٹی ایسڈ زیادہ مقدار میں استعمال کرایا گیا ان کی اچانک موت کے واقعات کم ہوئے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment