Monday, 11 February 2013


بنوں کے ایک سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
 بنوں…
 سال 2013 کا ایک اور پولیو کیس سامنے آ گیا۔ خیبر پختونخوا کے علاقہ بنوں میں ایک سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق بنوں کے نواحی گاوں گل حسین میں ایک سالہ بچے مذاکر ولد عصمت علی میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔ بچے کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے اور اس کے والد نے پولیو ٹیم کے سامنے موقف اختیار کیا تھا کہ پولیو کے قطرے غیر اسلامی ہیں۔ رواں سال میں پولیو کا یہ دوسرا کیس سامنے آیا ہے ،اس سے پہلے کراچی میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

0 comments:

Post a Comment