علامات قیامت
جیسے آدمی کے مرنے سے پہلے بیماری کی شدت، موت کے سکرات اور نزع کی
حالتیں ظاہر ہوتی ہیں ایسے ہی قیامت سے پہلے چند نشانیاں ظاہر ہوں گی،
انھیں کو علاماتِ قیامت یا آثار قیامت کہتے ہیں۔
علامات قیامت کی اقسام
علامات قیامت دو قسم پر ہیں۔
ایک تو وہ ہیں جو حضور اقدس صلی اللہ علیہ
وسلم کی پیدائش سے لے کر وقوع میں آچکیں اور حضرت امام مہدی رضی اللہ
تعالیٰ عنہ کے ظہور تک وقوع میں آتی رہیں گی، یہاں تک کہ دوسری قسم سے مل
جائیں گی۔ انھیں علامات صغریٰ کہتے ہیں۔
دوسری قسم کی علامات وہ ہیں جو
ظہور امام مہدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بعد نفخ صور تک ظاہر ہوں گی۔ یہ
علامات یکے بعد دیگرے پے در پے ظاہر ہوں گی جیسے سلک مروارید سے موتی گرتے
ہیں۔ ان کے ختم ہوتے ہی قیامت برپا ہوگی، انھیں علاماتِ کبریٰ کہتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment