Friday, 22 February 2013

Sir ...! Your coat is on fire

Posted by Unknown on 22:15 with No comments

           سر۔۔۔!! آپ کے کوٹ میں آگ لگ گئی ہے

ایک استاد بہت سخت طبیعت کے تھے فالتو اور بے کار باتیں بالکل بھی
برداشت نہیں کرتے تھے۔ ان کا خیال تھا کہ کچھ بھی کہنے سے قبل انسان کو دو منٹ تک سوچنا چاہیے کہ آیا جو بات وہ کہنے والا ہے وہ ٹھیک بھی ہے یا کہ نہیں
اور اس کا بہترین حل اُنہوں نے جماعت کو یہ بتایا کہ کچھ بھی کہنے سے قبل سو تک گنتی ضرور گنی جائے تاکہ گنتی کے دوران انسان اچھی طرح سوچ لے۔
ان کے طالبعلموں کو خاص طور پر ان کی اس عادت کا معلوم تھا اور وہ سختی سے عمل بھی کرتے تھے
ایک دن وہ کلاس میں لیکچر دے رہے تھے کہ انہوں نے اگلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے ایک طالبعلم کے ہونٹ تیزی سے ہلتے دیکھے۔ وہ پھولی ہوئی سانسوں کے ساتھ کچھ بُڑبڑا رہا تھا
اچانک وہ زور سے چیخا۔۔۔۔
"چھیانوے، ستانوے، اٹھانوے، ننانوے' سـو،۔۔۔۔۔ سر۔۔۔!! آپ کے کوٹ میں آگ لگ گئی ہے۔"

0 comments:

Post a Comment