Monday 18 February 2013

The best example of sacrifice

Posted by Unknown on 22:24 with No comments
                ایثار و قربانی کی بہترین مثال

حضرت ابوجہم رضی اللہ عنہ کہتے ھیں کہ میں یرموک کی لڑائ میں اپنے چچا زاد بھائ کی تلاش میں نکلا کہ لڑائ میں شریک تھے۔ اور اک مشکیزہ پانی کا میں نے ساتھ لے لیا ممکن ھے وہ پیاسے ھوں۔ وہ مجھے ایک جگہ ایسی حالت میں ملے کہ دم توڑ رھے تھے۔ جان کنی کا عالم تھا۔ میں نے پانی کا پوچھا جواب میں اشارے سے ہاں کہا، اتنے میں قریب سے آہ کی آواز آئ میرے چچازاد نےمجھے وہاں جانے کا اشارہ کیا میں پانی لے کر وہاں گیا وہ ہشام بن العاص تھے۔ انھیں پانی پلانا چاہا کہ قریب ایک اور صاحب کی کراہنے کی آواز آئ۔ ہشام بن العاص نےان کے پاس جانے کا اشارہ کیا ۔میں وہاں پہنچا تو ان کا دم نکل چکا تھا۔ واپس ہشام بن العاص کے پاس آیا تو وہ بھی دم توڑ چکے تھےمیں اپنے چچازاد کے پاس آیاتو وہ بھی دنیا سے رخصت ہو چکے تھے۔ کسی دوسرے کے لیے اس سے بڑھ کر ایثار اور قربانی کی مثال ملنا ناممکن ہے کہ اپنی پیاس اور زخموں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دوسرے کے لیے قربانی دے دی
(ابن کثیر)
"صحیح اسلامی واقعات"صفحہ نمبر 78

0 comments:

Post a Comment