Sunday, 10 February 2013

افغانستان سے امریکی فوج کے سازوسامان کی واپسی شروع

کابل…. افغانستان سے امریکی فوج کے ساز و سامان کی واپسی شروع ہوگئی ہے اورامریکی فوج کے 25 کنٹینرز طورخم کے راستے کراچی روانہ کردیئے گئے۔ کسٹم حکام کے مطابق افغانستان میں اہم نیٹو فوجی بیس کیمپ سے امریکی افواج کے فوجی سازوسامان سے لدے 25 کنٹینر کا پہلا قافلہ طورخم بارڈر پہنچا۔ قافلے کو امریکی افواج کی سخت سیکورٹی میں طورخم بارڈر پہنچایا گیا۔ طورخم بارڈر پربلال نامی نجی کسٹم کلیرنس ایجنسی نے امریکی افواج کی کنٹینرز کے کاغذات کسٹم ہاو ¿س طورخم سے کلیر کرائے۔کسٹم کلیرنس کے بعد کنٹینر کا قافلہ کراچی روانہ ہو گیا۔بلال نامی نجی کسٹم کلیرنس ایجنسی کے ترجمان فواد خان کے مطابق امریکی فوجی سامان پر مشتمل کنٹینرز کا دوسرا قافلہ بھی عنقریب بگرام سے طورخم پہنچ جائے گا۔ذرائع کے مطابق امریکی افواج کی افغانستان سے واپسی کی یہ ابتدائی تیاریاں ہیں۔

0 comments:

Post a Comment