Tuesday, 26 February 2013


مہم جو خاتون کاسفید شارکس کیساتھ تیراکی کا خطرناک مظاہرہ۔نیویارک
شارکس کے قریب جانا اپنی جان جوکھوں میں ڈالنے کے مترادف ہوتا ہے لیکن اس تصویر میں نظر آتی خاتون کے کیا کہنے ہیں جنہوں نے شارکس کیساتھ تیراکی کرکے خود کو خطروں کی کھلاڑی ثابت کردکھایا ہے۔امریکا سے تعلق رکھنے والی اوشن رمسے نامی یہ خاتون شارکس کے تحفظ کی تنظیم کی ایک رضاکار ہیں جنہوں نے ریاستِ ہوائی میں زیرِ آب شارکس کیساتھ ڈائیونگ کرکے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ شارکس خطرناک ہوتی ہیں لیکن پھر بھی انسانوں کیساتھ گھل مل جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔تصویر میں نظرا ٓتے مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح اوشن ناصرف ان شارکس کیساتھ ساتھ تیراکی کررہی ہیں بلکہ انکے فنز پکڑ کر سمندر کی سیر بھی کرتی نظر آرہی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment