Sunday, 3 February 2013

Ungratefulness....

Posted by Unknown on 22:44 with No comments
                        ناشکری                                           

ایک آدمی کی بہت بڑی فیکٹری تھی‘ اوپر گھر تھا نیچے فیکٹری کا دفتر تھا وہ اپنے دفترمیں بیٹھا تھا اس کا کوئی دوست ملنے کیلئے آیا اس نے اوپر پیغام بھیجا نیچے جلدی کھانا بھیجیں میرا فلاں دوست آیا ہے گھر والوں نے نیچے کھانا بھیجا جو کے سالن میں مسور کی دال تھی اس کو شرمندگی محسوس ہوئی‘ اس نے دال والا برتن اٹھا کر پھینکا کہ ہمارے لیے دال ہی رہ گئی ہے۔ اتنے میں گیٹ میں دستک ہوئی دروازہ کھولا تو پولیس کھڑی تھی جو اس کو گرفتار کرکے نامعلوم تھانے میں لے گئے دو دن تک اس سے کچھ نہیں پوچھا‘ بھوکا بیٹھا رہا تیسرے دن جو کھانا آیا اس میں وہ مسور کی دال تھی اس نے روٹی ایک طرف رکھی اور دال کو منہ لگالیا اتنے میں انسپکٹر معذرت کرتا ہوا آیا کہ ہم نے تو آپ کے ساتھ جو فیکٹری ہے اس کے مالک کو گرفتار کرنا تھا ملازم غلطی سے آپ کو لے آئے۔
اللہ کی نعمتوں کی کبھی بھی ناشکری مت کرو کیونکہ جب یہ نعمتیں چھن جاتی ہیں تو پھر اس نعمتوں کی قدر ہوتی ہے

0 comments:

Post a Comment