نماز جنازہ کے متفرق مسائل
١. اگر امام نمازِ جنازہ میں پانچ تکبیریں کہے اور مقتدی امام سے تکبیریں
سنے تو مقتدی امام کی متابعت نہ کرے بلکہ چپ کھڑا رہے اور امام کے سلام
کے ساتھ سلام پھیر دے اور اگر امام کے پیچھے تکبیریں کہنے والے آدمی سے
سنے تو سب تکبیروں میں متابعت کرے
٢. مسجدِ جماعت میں نمازِجنازہ پڑھنا مطلقاً ہر صورت میں مکروہِ تحریمی ہے لیکن بارش وغیرہ کے عذر سے مسجد میں نمازے جنازہ پڑھنا مکروہ نہیں ہے جو مسجد نمازِ جنازہ ہی کے لئے بنائی جائے اس میں پڑھنا مکروہ نہیں ہے
٣. عام راستہ اور پرائی زمین میں مالک کی رضامندی کے بغیر نمازِ جنازہ پڑھنا مکروہ ہے
٤. قبرستان میں نمازِ جنازہ پڑھنا بلا کراہت جائز ہے
٥. اگر مغرب کی نماز کے وقت جنازہ حاضر ہوا تو فرضوں کے بعد سنتوں سے پہلے پڑھا جائے اسی طرح ظہر و جمعہ و عشائ کے فرضوں کے بعد کی سنتوں سے پہلے پڑھا جائے

0 comments:
Post a Comment