Thursday 28 March 2013

لندن…ایف بی آئی کی درخواست پر برطانوی حکام نے پاکستانی کمپیوٹر ایکسپرٹ عثمان احزاز کو امریکا کے حوالے کردیاہے۔ امریکی حکام نے عثمان پر ایک لاکھ کمپیوٹر ہیک کرنے کا الزام لگایا تھا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے عثمان احزاز کو اگست سن دوہزار گیارہ میں برطانیہ آنے کے چند ہی روز بعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔ وہ مقامی یونیورسٹی میں انفارمیشن سسٹم اینڈکمپیوٹنگ کا طالبعلم تھا۔ امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ عثمان نے ایف بی آئی کے ایجنٹ سے چھ سو ڈالر لے کر ایک لاکھ کمپیوٹرز کو ہیک کرنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم کوڈ ایف بی آئی کی جانب سے فراہم کیے جانے کے سبب کسی ایک کمپیوٹر کو بھی نقصان نہیں پہنچا تھا۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے قانونی مدد نہ کرنے پر احزاز نے مایوسی کا اظہار کیا ،اپنے اوپر عائد الزامات کو بے بنیاد ٹہرایا اور امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ہیکنگ سے متعلق شواہد پیش کرے۔

0 comments:

Post a Comment