Wednesday 13 March 2013

ایسے ٹچ اسکرین لیپ ٹاپ کی فہرست جو ونڈوز8 پہ چلتے ہیں اور آپ 699 ڈالر کی قیمت کے بریکٹ میں خرید سکتے ہیں، زیادہ بڑی نہیں ہے۔ لیکن ASUS جیسی کمپنیاں قیمت میں بہت زیادہ اضافہ کیے بغیر قاتل قسم کی خصوصیات لانے پر اپنی بہترین کوشش کر رہی ہیں۔ نئی وائیوو بُک S500 اور S550 الٹرابُکس جو اس نے جاری کی ہیں کی قیمتیں بالترتیب 699 ڈالر اور 750 ڈالر ہیں۔

تصریحات:

ان دونوں نوٹ بکس میں سے سستی،ویوو بُک S500 کا  15.6 انچ عقبی طرف سے روشن کیا ہوا LED ڈسپلے ہے۔ ہڈ کے تحت آپ 1.7Ghz انٹیل کور i5  پروسیسر اور 24 جی بی ایس ایس ڈی سٹوریج کے ساتھ 6 جی بی ریم حاصل کرتے ہیں۔ یہ دونون ونڈوز 8 پر چلتے ہیں اور اسکی گرافکس انٹیل GMA ایچ ڈی ہیں۔ ہارڈ ڈرائیو سٹوریج 500GBs ہے۔

کنیکٹوٹی، 1 یو ایس بی 3.0 پورٹ، 2 یو ایس بی 2.0 پورٹس، 1 HDMI پورٹ، بلوٹوتھ 4.0، ایس ڈی کارڈ سلاٹ اور ویب کیم سے مالامال ہے۔ یہ سب ایک جسم میں آتے ہیں جس کا وزن 2.1kg اور موٹائی 0.8 انچ ہے۔

ویوو بُک S550 کی بھی بالکل یہی خصوصیات ہیں لیکن انٹیل iCore i3، i5  اور i7 پروسیسرز کے ساتھ آپ کے اختیارات کے انتخاب کی وسیع رینج ہے۔ اس کے ساتھ ایک آپٹیکل ڈرائیو بھی  حاصل کر سکتے ہیں۔ دونوں نوٹ بکس دھاتی ڈیزائن کے ہیں۔

یہ نوٹ بکس اب دستیاب ہیں اور ایک پیس کی قیمت 699 ڈالر اور 750 ڈالر ہے۔ اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ونڈوز 8 پر چلنے والی نوٹ بُکس کو اب بھی تلاش کرنا مشکل ہے،یہ نوٹ بکس اب بھی ASUS کی طرف سے ایک قابل احترام پیشکش ہیں۔

0 comments:

Post a Comment