Saturday 30 March 2013

A Heart Touching Speech By Quaid-e-Azam

Posted by Unknown on 03:28 with No comments
آل انڈیا مسلم لیگ کے ایک اجلاس میں قائداعظم کی ایک دل ہلا دینے والی تقریر ملاحظہ فرمائیں

مسلمانو! میں نے دنیا کو بہت دیکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دولت، شہرت، آرام و راحت کے بہت لطف اٹھائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب میری زندگی کی واحد تمنا یہ ہے کہ میں مسلمانوں کو آزاد اور سر بلند دیکھوں

میں چاہتا ہوں کہ جب مروں تو یہ یقین اور اطمینان لے کر مروں، میرا ضمیر اور میرا خدا گواہی دے رہا ہو کہ جناح نے اسلام سے خیانت اور غداری نہیں کی اور مسلمانوں کی آزادی، تنظیم اور مدافعت میں اپنا فرض ادا کر دیا۔

میں آپ سے اس کی زوردار شہادت کا طلبگار نہیں ہوں۔

میں چاہتا ہوں کہ مرتے دم میرا اپنا دل، میرا اپنا ایمان، میرا اپنا ضمیر گواہی دے کہ "جناح! تم نے مسلمانوں کی تنظیم، اتحاد اور حمایت کا فرض بجا لایا ہے۔"

میرا خدا کہے "بے شک تم مسلمان پیدا ہوئے اور کفر کی طاقتوں کے غلبے میں علم اسلام کو سر بلند رکھتے ہوئے مسلمان مرے"

عینی شاہدین کا بیان ہے کہ قائد اعظم کے منہ سے یہ رقت آمیز الفاظ سن کر حاضرین زار و قطار رو رہے تھے۔

یہ تقریر انقلاب لاہور 22 اکتوبر1936 میں شائع ہوئی تھی۔

بحوالہ : عظمتوں کے چراغ از ولی مظہر ایڈووکیٹ، جلد ششم ، صفحہ 713

0 comments:

Post a Comment