Tuesday, 12 March 2013

Aa Phir Se Mujhe Chhor K Jaane Ke Liye Aa

Posted by Unknown on 22:57 with No comments

رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لئے آ
آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لئے آ

اب تک دلِ خوش فہم کو ہیں تجھ سے امیدیں
یہ آخری شامیں بھی بجھانے کے لیا آ
اک عمر سے ہوں لذتِ گریہ سے بھی محروم
اے راحتِ جاں مجھ کو رلانے کے لیے آ
کچھ تو میرے پندارِ محبت کا بھرم رکھ
تو بھی تو کبھی مجھ کو منانے کے لیے آ
مانا کہ محبت کا چُھپانا ہے محبت
چُپکے سے کسی روز جتانے کے لیے آ

جیسے تمہیں آتے ہیں نہ آنے کے بہانے
ایسے ہی کسی روز نہ جانے کے لیے آ

0 comments:

Post a Comment