Tuesday 26 March 2013

All FaceBook User!!! Attention Please!!!

Posted by Unknown on 07:13 with No comments

تمام فیس بُک یوزرز متوجہ ہوں

آج کل فیس بک پر دو طرح کے شیاطین مصروف عمل ہیں. ایک تو وہ جو مقدس ھستیوں کی توہین پر لگے ہوئے ہیں اور دوسرے وہ جو نوجوان نسل کو وسوسوں میں ڈال کر ان کو دین سے دور کر رہے ہیں. نوجوان حصول علم کے شوق کی وجہ سے ان کے چنگل میں آسانی سے گرفتار ہوجاتے ہیں. یہ لوگ کیوں اور کیسے کے نام پر ایسے سوالات اٹھاتے ہیں جو لوگوں کو دین کے بارے میں شکوک و شبہات میں ڈال دینے والے ھوتے ہیں. دینی معاملات پر ایسی بحث شروع کر دیتے ہیں جو ہمیں کفر تک لے جانے والی ہوتی ہے . اور ہمارے بہت سے نوجوان اور بڑے ایسے بہت سے پیجز پر جا کر ان جیسے شیاطین سے فضول بحث کر رہے ہوتے ہیں

ان کا سارا تانا بانا صرف ایک سوچ کو پھیلانے کیلئے ہوتا ہے کہ "اگر دین ہمارے سوالات کے جوابات نہیں دیتا تو ہمیں دین کو تسلیم نہیں کرنا چاہئے. ". یا یہ کہ "نعوذباللہ اگر اللہ ہے تو وہ مسلمانوں کی مدد کیوں نہیں کرتا " . اس طرح کے احمقانہ اور بے تکے سوال جواب اور بحث کی جاتی ہے اور نہایت دکھ اور تکلیف کی بات یہ ہے کہ ہمارے نوجوان بچے اور بچیاں اس بحث کا حصہ بھی بنتے ہیں اور اثر بھی قبول کرتے ہیں.
بحث کفر تک لے جاتی ہے.

ہمیں صرف ماننے کا حکم دیا گیا ہے ہم صرف تسلیم کرنے والے ہیں بحث کرنے والے نہیں. نہ ہی ہمیں بحث کرنے کی اجازت ہے. اور نہ ہی ہم پانچ چھ فٹ کے کیڑے مکوڑوں کی اتنی وقعت ہے کہ عظیم ترین کائنات کے عظیم ترین خالق کی ذات اور اس کی حکمتوں پر سوال جواب کر سکیں. ہم تو اپنی زندگی موت پر بھی قادر نہیں. ہمیں تو ایک مچھر کاٹ لے تو اس کے ھاتھوں ہلاک ہوجانے والے بے بس اور لاچار ہیں. خدا کیلئے ایسے تمام گمراہوں اور شیاطین سے دور رہئیے . ان کی بحث مباحثہ سے خود کو دور رکھ کر خود کو گناہگار ہونے سے بچائیے.

کیونکہ ایمان کا مطلب ہی ان باتوں پر یقین رکھنا ہے جن کو ہماری بے بس عقل سمجھنے سے قاصر ہوتی ہے.

یاد رکھو اگر تم اس ہستی کو اپنے دائرہ عقل میں لے آتے ہو جو تمہارا اور پوری کائنات کا خالق ہے تو تم میں اور اس میں فرق ہی کیا رہ جائے گا------------

0 comments:

Post a Comment