Sunday 24 March 2013

Banana's Benefits

Posted by Unknown on 01:56 with No comments

کیلے کے فوائد

کیلا ایک صحت بخش پھل ہے جس میں قدرت نے بےپناہ غذائیت رکھی ہے۔ کیلا کھانے سے جسم توانا اور دماغ تندرست رہتا ہے۔ ناشتے میں کیلا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ یہ پھل نہ صرف فوری توانائی دیتا ہے بلکہ اس میں موجود آئرن کی وافر مقدار اینیمیا سے بچانے میں مدد دیتی ہے۔ کیلا پوٹاشیم سے بھرپور پھل ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ایک سروے کے مطابق ڈپریشن کے افراد نے کیلا کھانے کے بعد خود کو پہلے سے بہتر محسوس کیا۔ کیلے میں ایسی پروٹین شامل ہے جو جسم میں شامل ہو کر موڈ کو اچھا کر دیتی ہے۔ کیلے کے متعلق مشہور ہے کہ یہ وزن میں اضافہ کرتا ہے۔ ماہرین کےمطابق جو بچے پیدائشی طور پر کمزور ہوں ان کو چاہیئے کہ وہ بچے کی خوراک میں کیلے کو ضرور شامل کریں۔

0 comments:

Post a Comment