ٹیلی
نار پاکستان کے کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ سے پانچ سال سے وابستہ رکن عفان حیدر
نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اب مستقبل کے نئے مواقع تلاش کر
رہے ہیں۔
قریبی ذرائع نے عفان کے استعفے کے حوالے سے ہمارے سامنے تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ کیریئر میں مزید آگے بڑھنے کے لیے ممکنہ طور پر بیرون ملک جائیں گے۔
کمیونی کیشن ماہر عفان ٹیلی نار کے کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ کے سب سے پرانے
رکن تھے اور کل ڈیڑھ سال سے زائد عرصے تک دو مرتبہ پبلک ریلیشنز کی بھی
سربراہی کی۔
عفان اس سے قبل نیسلے پاکستان اور امریکی ڈپارٹمنٹ آف کامرس کے لیے
خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ٹیلی نار پاکستان میں ان کی ذمہ داریوں میں داخلی و
بیرونی کمیونی کیشن، کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی اور کرائسس مینجمنٹ شامل
تھیں۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ عفان کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیلی
نار میں ملازمت چھوڑنے کا رحجان عروج پر ہے۔ اسی شعبے کے کم از کم دو دیگر
اراکین بھی گزشتہ تین ماہ میں استعفے دے چکے ہیں۔ عامر اظہار، وی پی
کارپوریٹ افیئرز نے بھی حال ہی میں استعفیٰ دیا اور ان کی جگہ نئے فرد کا اعلان کیا جانا ابھی باقی ہے۔
0 comments:
Post a Comment