بہت سال پہلے کی بات ہے "ٹیمپل رن" ایپل اور اینڈرائیڈ پلیٹ فارمز پر متعارف کرائی تھی۔ اب یہ مقبول گیم ونڈوز فون ایپ سٹور پر بھی دستیاب ہے۔ جمعرات کو مائیکروسافٹ نے ونڈوز فون سٹور پر "ٹیمپل رن" کی مفت دستیابی کا اعلان کیا ہے۔ تاہم،تازہ ترین ایڈیشن،"ٹیمپل رن 2" جو جنوری میں ایپل ایپ سٹور اور گوگل پلے پر متعارف کرایا گیا تھا ابھی تک ونڈوز فون کے پلیٹ فارم پر دستیاب نہیں ہے۔ اس کی ایک بری بات یہ ہے کہ یہ گیم ونڈوز فون 8 اسمارٹ فونز پر چلتی ہے اور چلنے کے لیے ایک جی بی ریم کی متقاضی ہے۔
یہ نوکیا لومیا کے صارفین کو مایوس کر دے گی کہ لومیا سیریز میں صرف لومیا 820 اور 920 ایسے اسمارٹ فونز ہیں جو اس معیار پر پورا اترتے ہیں۔ دوسرے لومیا ماڈلز 510،710،اور نئے متعارف کرائے گئے لومیا 620 اور 820 ونڈوز فون 8 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ "ٹیمپل رن" کو سپورٹ نہیں کرتے کیونکہ انکی ریم 512 ایم بی ہے۔
مائیکروسافٹ نے ونڈوز فون کے سٹور پر "گریویٹی گائے 2" کی آمد کا اعلان کیا ہے۔ یہ گیم کم ازکمایپل ایپ سٹور اور گوگل پلے سٹور پر آنے سے ایک ماہ پہلے ونڈوز پلیٹ فارم کے لیے مخصوص ہو گی۔
ونڈوز فون کے صارفین اس لنک پر کلک کر کے ونڈوز فون "ٹیمپل رن" مفت میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment