Wednesday 27 March 2013

کرائسٹ چرچ…جیسی رائیڈرکرائسٹ چرچ کی ایک بار میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھے جہاں 4افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔پولیس کے مطابق اس واقعے میں جیسی رائڈر کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ اس وقت کرائسٹ چرچ کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔28 سالہ جیسی رائیڈر کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔پولیس کاکہناہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے جارحانہ بلے باز جیسی رائیڈر 18 ٹیسٹ،39 ون ڈے اور 20 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں نیو زی لینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔وہ 5انٹرنیشنل سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔ انہیں آئندہ چند دنوں میں انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کیلیے بھارت جانا تھا۔جیسی رائیڈر پر اپنے کیریئر کے دوران کئی بار ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے گئے اور انہی بنیادوں پر رائیڈر کئی بار ٹیم سے باہر بھی ہوئے۔ نیو زی لینڈ کرکٹ کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ نے رائیڈر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ جیسی رائیڈر جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

0 comments:

Post a Comment