Saturday 30 March 2013

نوڈیرو....پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کا کہنا ہے کہ سندھ کی تمام سیٹوں پر امیدواروں کا چناو ¿ عمل میں آچکاہے،باضابطہ اعلان 2روز میں کردیا جائے گا۔ پپپلزپارٹی کے ناراض ارکان نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ،جو جمہوریت کا حصہ ہیں، بلاول بھٹو ناراض نہیں ،معمول کے دورے پر بیرون ملک ہیں ۔پریزیڈنٹ ہاو ¿س نوڈیرو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ سندھ کی مختلف نشستوں پر پیپلزپارٹی کے ناراض ارکان نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ،جو جمہوریت کا حصہ ہیں۔ اور وہ خود آج بینظیر بھٹو کے حلقے این اے 207سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔ پیپلزپارٹی کی آئندہ حکومت پنجاب میں بھی قائم ہوگی۔بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے ان کاکہناتھا کہ وہ ناراض نہیں ہیں بلکہ معمول کے دورے پر بیرون ملک گئے ہیں۔اس موقع پر نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے خان محمد ڈاہری اور ڈاکٹر بہادر ڈاہری نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔

0 comments:

Post a Comment