Friday, 29 March 2013

بلیک بیری نے نام کی تبدیلی کے بعد بالآخر اپنی سہ ماہی آمدنی کا اعلان کر دیا۔ نئی رپورٹ اچھی خبروں اور اچھے وقت کی آمد کے بارے میں امید سے بھری ہوئی ہے۔
شروع کرتے ہیں، بلیک بیری نے کہا کہ اس نے 2.7 ارب ڈالرز کی آمدنی پر 94 ملین ڈالرز منافع حاصل کیا ہے، جو انڈسٹری کے بڑے اداروں کے 10 اور 11 ہندسوں کے منافعوں کو دیکھتے ہوئے بہت چھوٹا لگتا ہے لیکن پھر بھی آغاز کو دیکھا جائے تو یہ برا نہیں۔
اس عرصے میں فروخت ہونے والی ڈیوائسز 6 ملین رہیں لیکن ان میں سے صرف 1 ملین بی بی 10 پروڈکٹس تھی، یعنی کہ زیڈ 10۔ البتہ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ زیڈ 10 صرف چند اہم مارکیٹوں میں جاری کیا گیا تھا۔ 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد پلے بک ٹیبلٹ بھی اس عرصے میں فروخت ہوئیں۔
بہرحال، “سب اچھا” نہیں ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے کل سبسکرائبرز کی تعداد میں درحقیقت کمی واقع ہوئی ہے، جو 79 ملین سے 76 ملین ہو گئے ہیں۔ البتہ ایک اچھی خبر یہ ہے کہ 55 فیصد لوگ دیگر پلیٹ فارمز سے ہجرت کر کے بلیک بیری پر آئے ہیں، جبکہ بقیہ پہلی مرتبہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے افراد ہیں۔
یہ بہرحال ایک اچھی خبر ہے جو ظاہر کرتی ہے کہ کمپنی نے بالآخر مسابقت کی فضاء میں اثر ڈالنا شروع کر دیا ہے۔
اس تناظر میں ونڈوز فون اور بلیک بیری 10 کے درمیان جنگ دیکھنے کے قابل ہوگی۔ دونوں کمپنیاں بلیک بیری اور نوکیا (کیونکہ ونڈوز فون کے ساتھ فی الوقت نوکیا منسلک ہے) نے اچھی اور حوصلہ افزا پیشرفت ظاہر کی ہے اور آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے بعد مارکیٹ میں تیسرا مقام حاصل کرنے کے لیے جنگ کریں گی، یا پھر ہو سکتا ہے اس سے بھی اوپر کے مقام کے لیے، کون جانتا ہے آگے کیا ہوگا۔

0 comments:

Post a Comment